اسحاق ڈار نے نیویارک میں چینی صدر کے گلوبل گورننس انیشی ایٹو کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔ انہوں نے عالمی استحکام کے لئے یکجہتی کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
نیویارک: (رائیٹ ناؤ نیوز) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے نیویارک میں گلوبل گورننس فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان چینی صدر کے گلوبل گورننس انیشی ایٹو کی مکمل حمایت کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چینی قیادت کا عالمی کثیرالجہتی نظام کو مضبوط بنانے کا عزم قابل تعریف ہے اور پاکستان و چین ایک منصفانہ اور جامع عالمی نظام کے حامی ہیں۔
اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ پاک چینی دوستی باہمی اعتماد اور احترام پر مبنی ہے اور چین عالمی امور میں ترقی پذیر ممالک کا مضبوط ساتھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا کو اس وقت متعدد اور ایک دوسرے سے جڑے ہوئے بحرانوں کا سامنا ہے اور اس کے حل کے لیے بین الاقوامی قوانین کا یکساں نفاذ ضروری ہے۔
یاد رہے کہ یکطرفہ پسندی اور بین الاقوامی قوانین کے سلیکٹو استعمال نے عالمی استحکام کو نقصان پہنچایا ہے، اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق یکجہتی کی ضرورت ہے۔














