ٹرمپ نے عمان کو ایران جیسا رویہ اپنانے پر تباہی کی دھمکی دی ہے، جبکہ آبنائے ہرمز کے کنٹرول پر بھی سخت موقف اختیار کیا ہے۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناؤ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ ساتھ عمان کو بھی دھمکی دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمان کو دیگر ممالک کی طرح رویہ اختیار کرنا ہوگا ورنہ اسے تباہ کردیا جائے گا۔
ٹرمپ نے کابینہ اجلاس میں کہا کہ عمان کا ایران کے ساتھ مل کر آبنائے ہرمز پر کنٹرول قابل قبول نہیں۔ یہ عالمی پانیوں کا علاقہ ہے اور کوئی بھی اسے کنٹرول نہیں کرے گا۔
حالیہ اجلاس میں ٹرمپ نے ایران کے معاملے پر مشاورت کی اور کہا کہ ایران معاہدے کے لیے بے تاب ہے لیکن کوئی ڈیل فائنل نہیں ہوئی۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایران کے ساتھ وہی کر سکتے تھے جو وینزویلا میں کیا گیا۔ پاکستان کی درخواست پر کارروائی روکی گئی۔
یاد رہے کہ ایران پر پابندیاں نرم کرنے پر بات نہیں ہو رہی اور ایران کا افزودہ یورینیم چین یا روس کو دینے پر مطمئن نہیں ہوں گے۔













