غزہ کی تعمیر نو کے لئے قائم ٹرمپ فنڈ میں ابھی تک کوئی رقم جمع نہیں ہوئی، جبکہ مختلف ممالک نے اربوں ڈالر کے وعدے کیے تھے۔
غزہ: (رائیٹ ناؤ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں قائم ‘بورڈ آف پیس’ فنڈ میں غزہ کی تعمیر نو کے لئے کوئی رقم جمع نہیں ہو سکی۔ مختلف ممالک نے اربوں ڈالر کا وعدہ کیا تھا مگر اب تک کوئی رقم موصول نہیں ہوئی۔
فنڈ عالمی بینک کے زیر انتظام اور اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ ہے۔ ایک ذریعے نے بتایا کہ عطیہ دہندگان کی جانب سے ابھی تک کوئی رقم وصول نہیں کی گئی۔
اس فنڈ کا مقصد جنگ کے بعد غزہ کی تعمیر نو تھا، مگر اسرائیلی کارروائیاں جاری ہیں۔ وزارت صحت کے مطابق جنگ بندی کے بعد بھی 910 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
فنڈ کے تحت تعمیر نو کا مرحلہ ابھی شروع نہیں ہوا، جبکہ اسرائیل نے غزہ کے بیشتر علاقے پر کنٹرول برقرار رکھا ہوا ہے۔
یاد رہے کہ ٹرمپ نے 10 ارب ڈالر فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا جبکہ قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے ایک ایک ارب ڈالر دینے کی پیشکش کی تھی۔














