ٹرمپ کی عمان کو دھمکی، برتاؤ نہ بدلنے پر تباہی کی وارننگ

امریکی صدر ٹرمپ نے عمان کو ایران کی حمایت پر دھمکی دی ہے، برتاؤ نہ بدلنے پر تباہی کا انتباہ دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ٹرمپ کی عمان کو دھمکی، برتاؤ نہ بدلنے پر تباہی کی وارننگ

واشنگٹن: (رائیٹ ناؤ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عمان کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے اپنا برتاؤ نہ بدلا تو اسے تباہ کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عمان کو دیگر ممالک کی طرح برتاؤ کرنا ہوگا۔

ٹرمپ نے واضح کیا کہ آبنائے ہرمز پر ایران کی حمایت پر سخت ردعمل دیا جا سکتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایران معاہدے کیلئے تیار ہے لیکن ابھی ڈیل فائنل نہیں ہوئی ہے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کسی صورت ایٹمی ہتھیار نہیں رکھ سکتا۔ ایران کے پاس معاہدے کے سوا کوئی راستہ نہیں ہے، انہیں اپنا کام مکمل کرنا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے ساتھ ویسا ہی کر سکتے ہیں جیسا وینزویلا کے ساتھ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ایران پر کارروائی پاکستان کی درخواست پر روکی گئی۔

واضح رہے کہ ٹرمپ نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو عظیم شخصیات قرار دیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں