ایران کا امریکی منجمد اثاثوں کی فوری واپسی کا مطالبہ، دوحہ مذاکرات میں پیش رفت

ایران نے دوحہ مذاکرات میں امریکا سے 12 ارب ڈالر کے منجمد اثاثے فوری واگذار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران کا امریکی منجمد اثاثوں کی فوری واپسی کا مطالبہ، دوحہ مذاکرات میں پیش رفت

دوحہ: (رائیٹ ناؤ نیوز) امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہونے والے مذاکرات میں ایرانی فنڈز کی واپسی پر بات چیت ہوئی ہے۔

ایرانی اسپیکر محمد باقر قالیباف کے دورہ قطر میں تقریبا 24 ارب ڈالر کے منجمد اثاثوں کی واپسی پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ ایران نے فوری طور پر 12 ارب ڈالر واگذار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

تہران نے اصرار کیا ہے کہ مفاہمتی یادداشت کے اعلان کے ساتھ ہی فنڈز کا نصف حصہ ایران کو مل جائے۔ باقی اثاثے 60 دنوں میں منتقل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

یہ فنڈز ایران کی معیشت کے لیے ضروری ہیں۔ امریکی وزیر خزانہ نے اعتراف کیا تھا کہ واشنگٹن نے جان بوجھ کر ایران میں ڈالر کی کمی پیدا کی۔

یاد رہے کہ دنیا بھر میں منجمد ایرانی اثاثوں کی مالیت 100 ارب ڈالر سے زیادہ ہے۔ یہ رقم ایران کی معیشت کے لیے اشد ضروری ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں