صدر ٹرمپ نے مسلم ممالک سے ابراہم معاہدے پر دستخط کی اپیل کی، ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناؤ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسلم ممالک سے ابراہم معاہدے پر دستخط کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ معاہدے کے بعد مسلم ممالک کو اس تاریخی معاہدے کا حصہ بننا چاہیے۔
صدر ٹرمپ نے ایران سے معاہدے کی آڑ میں اسرائیل کو تسلیم کرانے کی کوشش تیز کردی ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر کہا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات اچھے انداز میں جاری ہیں اور یہ معاہدہ سب کے لئے مفید ہوگا۔
صدر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان، قطر کے امیر شیخ تمیم اور دیگر مسلم رہنماؤں سے بات کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ان ممالک کو ابراہیمی معاہدے پر دستخط کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور قطر سے اس عمل کا آغاز ہونا چاہیے۔ صدر ٹرمپ نے اپنے نمائندوں کو اس پر عمل درآمد کے لیے ہدایات جاری کی ہیں۔
یاد رہے کہ 2020 میں اسرائیل اور متحدہ عرب امارات نے ابراہم معاہدے کے تحت سفارتی تعلقات قائم کیے تھے، جس کے بعد دیگر مسلم ممالک کے شامل ہونے کی امید کی جا رہی ہے۔













