وزیراعظم شہباز شریف اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور سی پیک کے اگلے مرحلے پر بات چیت ہوئی۔ دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک تعاون بڑھانے کا عزم کیا گیا۔
بیجنگ: (رائیٹ ناؤ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے چینی صدر شی جن پنگ سے بیجنگ میں ملاقات کی۔ یہ ملاقات پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد ہوئی۔
ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے چینی وزیراعظم لی چیانگ کے پرتپاک استقبال پر شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی موجود تھے۔
دونوں رہنماؤں نے قومی مفادات اور سی پیک کے اگلے مرحلے پر مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مزید بڑھایا جائے گا۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان اور چین کی اسٹریٹجک شراکت داری خارجہ پالیسی کا اہم حصہ ہے۔ ان کی دوستی مشترکہ ترقی اور خوشحالی کے عزم پر مبنی ہے۔
واضح رہے کہ چینی صدر نے دونوں ممالک کے سکیورٹی تعاون کو بڑھانے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں یکطرفہ فیصلوں اور سرد جنگ جیسی سوچ کی مخالفت کرنی چاہیے۔














