اسما عباس کے برانڈ کی عید کلیکشن پر تنقید، زارا نور عباس کا ردعمل

اسما عباس کی عید کلیکشن پر تنقید کے بعد زارا نور عباس نے والدہ کے دفاع میں بیان جاری کیا۔ سوشل میڈیا پر کلیکشن کو بھارتی پنجابی ثقافت سے مشابہ قرار دیا گیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اسما عباس کے برانڈ کی عید کلیکشن پر تنقید، زارا نور عباس کا ردعمل

کراچی: (رائیٹ ناؤ نیوز) معروف اداکارہ اسما عباس کے برانڈ کی عید کلیکشن پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔ ان کی بیٹی زارا نور عباس نے والدہ کے دفاع میں بیان جاری کیا ہے۔

اسما عباس نے حال ہی میں اپنی عید کلیکشن متعارف کروائی، جو صارفین کو بھارتی پنجابی ثقافت سے مشابہ لگی۔ ایک صارف نے کہا کہ یہ کلیکشن بکروں کی وارڈ روب جیسی دکھائی دیتی ہے۔

زارا نور عباس نے اس تنقید کے جواب میں کہا کہ ملک میں جہاں اظہارِ رائے کی آزادی ہے، وہاں آرٹ اور خود اظہار پر بھی ٹرولنگ کی جاتی ہے۔

زارا نے مزید کہا کہ ان کی والدہ ایک کمال کی شخصیت ہیں اور وہ ان سے محبت کرتی ہیں کیونکہ وہ حقیقت پسند اور منفرد ہیں۔

یاد رہے کہ اسما عباس پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہیں اور ان کا برانڈ اپنی منفرد ڈیزائنز کی وجہ سے مشہور ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں