ٹرمپ میڈیا کا نئی سروس کا اعلان، مالی اداروں کو جلد رسائی مہنگی

ٹرمپ میڈیا کی نئی سروس سے مالیاتی اداروں کو ٹرمپ کی پوسٹس تک جلد رسائی ملے گی، جس پر ماہانہ فیس عائد کی گئی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ٹرمپ میڈیا کا نئی سروس کا اعلان، مالی اداروں کو جلد رسائی مہنگی

نیویارک: (رائیٹ ناؤنیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سوشل میڈیا کمپنی نے مالیاتی اداروں کے لئے نئی سروس متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ اس سروس کے ذریعے اداروں کو ٹرمپ کی پوسٹس تک جلد رسائی دی جائے گی۔

کمپنی نے وال اسٹریٹ کے سرمایہ کاروں اور ٹریڈنگ فرموں کو سروس کے لئے ماہانہ ایک لاکھ ڈالر فیس کی پیشکش کی ہے۔ تین سالہ معاہدہ کرنے والے اداروں کے لئے رعایتی پیکیج بھی پیش کیا گیا ہے۔

ٹرمپ میڈیا نے ‘ٹروتھ اے پی آئی’ سروس کا اعلان کیا ہے، جو یکم اگست سے شروع ہوگی۔ اس سروس میں بینکوں اور ٹریڈنگ کمپنیوں کو 10 اہم اکاؤنٹس کی تیز رفتار پوسٹس فراہم کی جائیں گی۔

یہ سروس کمپنی کے لئے آمدنی کا نیا ذریعہ بن سکتی ہے۔ امریکی سینیٹ میں اس پر بحث چھڑ گئی ہے اور تنقید کی جا رہی ہے کہ اس سے ٹرمپ خاندان کو فائدہ ہوگا۔

واضح رہے کہ ٹرمپ میڈیا کے شیئرز کی قیمت میں 27 فیصد کمی آ چکی ہے۔ اس سروس کے اعلان کے بعد کمپنی کی مارکیٹ مالیت تقریباً 2.7 ارب ڈالر ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں