لنزے گراہم نے ایران معاہدے کو اسرائیل کے لیے خطرہ قرار دے دیا

امریکی سینیٹر لنزے گراہم نے خبردار کیا ہے کہ ایران کے ساتھ معاہدہ اسرائیل کے لئے بڑا سکیورٹی چیلنج بن سکتا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران سے معاہدے پر لنزے گراہم کا انتباہ، اسرائیل کیلئے سکیورٹی خطرہ

واشنگٹن: (رائیٹ ناؤنیوز) امریکی سینیٹر لنزے گراہم نے ایران کے ساتھ معاہدے کو اسرائیل کے لئے بڑا سکیورٹی چیلنج قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اگر ایران کے ساتھ معاہدہ کیا گیا تو یہ اسرائیل کے لئے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔

لنزے گراہم نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ ایران کے پاس آبنائے ہرمز پر کنٹرول اور تیل تنصیبات کو نقصان پہنچانے کی صلاحیت موجود ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کو خطے میں ایک غالب قوت کے طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران کا آبنائے ہرمز پر کنٹرول اور خلیجی ممالک کو نشانہ بنانے کی صلاحیت خطرناک ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اس طرح ایران خطے میں اثر و رسوخ بڑھا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ایران کے ساتھ ایسا معاہدہ ہو جس سے وہ آبنائے ہرمز پر اپنا کنٹرول برقرار رکھ سکے تو یہ خطے میں ایران کی طاقت کو مزید بڑھا سکتا ہے۔

یاد رہے کہ ایران کا آبنائے ہرمز پر کنٹرول عالمی توانائی کی فراہمی کے لئے اہم ہے اور اس خطے میں جاری کشیدگی عالمی معیشت پر اثرانداز ہو سکتی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں