ایران نے امریکا کے ساتھ مذاکرات کی قیاس آرائیوں کو مسترد کر دیا ہے، ترجمان کا کہنا ہے کہ مذاکرات کا محور جنگ کا خاتمہ ہے۔
تہران: (رائیٹ ناؤ نیوز) ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کے حوالے سے قیاس آرائیوں کی تصدیق نہیں کی جا سکتی۔
ترجمان نے جنگ کے خاتمے سے متعلق مذاکرات کی تفصیلات پر سامنے آنے والی خبروں کو مسترد کر دیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ یہ خبریں بے بنیاد ہیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ موجودہ مرحلے پر مذاکرات کا بنیادی محور لبنان سمیت تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ہے اور اس سلسلے میں کوئی حتمی تصدیق نہیں ہو سکتی۔
ایران کے دورے پر موجود فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی اس موقع پر موجود ہیں، جو سرکاری دورے پر تہران پہنچے ہیں۔
واضح رہے کہ اسماعیل بقائی نے میڈیا میں افزودہ یورینیم اور دیگر جوہری معاملات سے متعلق گردش کرنے والے دعوؤں کو جھوٹا اور بے معنی قرار دیا ہے۔













