ایرانی صدر کا اہم بیان، ایران جبر سےنہیں جھکے گا

ایرانی صدر نے سفارتی احترام کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایران ہر راستہ کھلا رکھے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ جبر سے ایران کو جھکانا محض ایک وہم ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایرانی صدر کا سفارتی احترام پر زور، ہر راستہ کھلا رکھنے کا اعلان

تہران: (رائیٹ ناؤ نیوز) ایرانی صدر نے کہا ہے کہ ایران نے ہمیشہ اپنے وعدوں کو پورا کیا ہے اور جنگ سے بچنے کے لیے ہر راستہ اپنایا ہے۔

ایرانی صدر نے کہا کہ ایران کو جبر کے ذریعے جھکانا محض ایک وہم کے سوا کچھ نہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ سفارتی احترام جنگ سے زیادہ عقلمندی اور پائیداری کا حامل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران کی جانب سے ہر راستہ کھلا ہے اور متبادل حل کے راستے تلاش کیے جا رہے ہیں۔

ایرانی صدر کے اس بیان سے عالمی سطح پر سفارتی کوششوں کو تقویت مل سکتی ہے اور تنازعات کے حل کی نئی راہیں کھل سکتی ہیں۔

یاد رہے کہ ایران نے مختلف عالمی معاہدوں پر عمل درآمد میں ہمیشہ پیش قدمی کی ہے اور جنگ کے متبادل تلاش کیے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں