ایران کو نئے معاہدے کی پیشکش، نہ مانا تو حملہ ہو گا۔ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو نئی ڈیل کی پیشکش کی ہے، جبکہ ایران نہ مانا تو امریکا کی جانب سے ممکنہ حملے کا عندیہ دیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران کو نئی ڈیل کی پیشکش، ایران نہ مانا تو امریکا کا حملہ ممکن: ٹرمپ

واشنگٹن: (رائیٹ ناؤ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کو ایک نئے معاہدے کی پیشکش کی گئی ہے۔ اگر ایران نے اس پر رضا مندی ظاہر نہ کی تو امریکا دوبارہ حملہ کر سکتا ہے۔

ٹرمپ نے واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ایران کے معاملے پر ان کی اور نیتن یاہو کی رضامندی ہے۔ نیتن یاہو کو جو کہا جائے گا وہ کرے گا، لیکن آبنائے ہرمز کھولنے کے حوالے سے کوئی جلدی نہیں ہے۔

چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات پر بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ان کے ساتھ اہم امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ انہوں نے شی جن پنگ کو ایک اچھا آدمی قرار دیا۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ وہ ایران پر حملے کا فیصلہ کرنے ہی والے تھے لیکن ایک گھنٹہ قبل یہ کارروائی مؤخر کردی گئی۔ مشرقِ وسطیٰ کے کئی رہنماؤں نے مذاکرات کے لیے وقت دینے کی درخواست کی تھی۔

واضح رہے کہ پاکستان کی درخواست پر امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی ہوئی تھی۔ پاکستان دونوں ممالک میں معاہدے کے لیے سفارتکاری کر رہا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں