بنگلادیش نے پاکستان کو سلہٹ ٹیسٹ میں 78 رنز سے شکست دیکر سیریز 2-0 سے جیت لی۔ شان مسعود نے کارکردگی بہتر بنانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
سلہٹ: (رائیٹ ناؤ نیوز) بنگلادیش نے سلہٹ ٹیسٹ میں پاکستان کو 78 رنز سے شکست دے کر وائٹ واش کردیا۔ پاکستان کو 437 رنز کا ہدف ملا تھا جس کے جواب میں پاکستانی ٹیم 359 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
بنگلادیش کو میچ کے آخری دن جیت کے لیے 3 وکٹیں درکار تھیں جبکہ پاکستان کو 121 رنز کی ضرورت تھی۔ بنگلادیش نے پاکستانی ٹیم کو مکمل طور پر آؤٹ کر کے سیریز 2-0 سے جیت لی۔
پاکستان کے خلاف بنگلادیش نے پہلی مرتبہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ کرکے تاریخ رقم کی ہے۔ پہلے ٹیسٹ میں بنگلادیش نے ڈھاکا میں 104 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔
اس شکست کے بعد پاکستانی ٹیم کو اپنی کارکردگی پر نظرثانی کرنے کی ضرورت ہے۔ شان مسعود نے کہا کہ ہم غلطیوں سے سیکھ کر مستقبل میں بہتر کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔
واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم کی پہلی وکٹ 3 رنز پر گری اور وہ پہلی اننگز میں 163 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔














