ٹرمپ کو جھٹکا، امریکی سینیٹ نے جنگی اختیارات محدود کرنے کی قرارداد منظور کر لی

امریکی سینیٹ نے ایران ناکہ بندی ختم کرنے کی قرارداد منظور کرلی، اب یہ معاملہ ایوان نمایندگان میں ووٹنگ کے لیے پیش ہوگا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
امریکی سینیٹ کی ایران ناکہ بندی ختم کرنے کی قرارداد منظور، ایوان نمایندگان میں ووٹنگ باقی

واشنگٹن: (رائیٹ ناؤ نیوز)امریکی سینیٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران پالیسی کو بڑا جھٹکا دے دیا۔ سینیٹ نے ایران کی ناکہ بندی ختم کرنے اور امریکی فوجی انخلا سے متعلق قرارداد منظور کرلی۔

قرارداد کے حق میں 50 اور مخالفت میں 47 ووٹ آئے۔ قرارداد کا مقصد ایران کے خلاف جنگی اقدامات کو کانگریس کی منظوری سے مشروط کرنا ہے۔

سینیٹ کے فیصلے کو ٹرمپ انتظامیہ کے لیے بڑا سیاسی دھچکا قرار دیا جا رہا ہے۔ قانون سازوں کا مؤقف ہے کہ صدر کانگریس کی منظوری کے بغیر جنگی کارروائی جاری نہیں رکھ سکتے۔

قرارداد اب اسی ہفتے امریکی ایوان نمائندگان میں ووٹنگ کے لیے پیش کی جائے گی۔ وہاں منظوری کے بعد بھی صدر ٹرمپ اسے ویٹو کر سکتے ہیں۔

ویٹو کو غیر مؤثر بنانے کے لیے دونوں ایوانوں میں دو تہائی اکثریت درکار ہوگی۔ اسی وجہ سے قرارداد کی حتمی منظوری ابھی مشکل مرحلہ سمجھی جا رہی ہے۔

ماہرین کے مطابق ایران سے کشیدگی نے عالمی سیاست اور معیشت پر گہرے اثرات ڈالے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق جنگی صورتحال سے عالمی معیشت کو نصف ٹریلین ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی کانگریس کے کئی ارکان ایران پالیسی پر صدر کے اختیارات محدود کرنا چاہتے ہیں۔ ان کا مطالبہ ہے کہ ایران کے خلاف کسی بھی فوجی کارروائی سے پہلے کانگریس کی باقاعدہ منظوری لی جائے۔

دیگر متعلقہ خبریں