ایرانی فوج نے اسرائیل کے ممکنہ حملے کی صورت میں مختلف جواب کی وارننگ دی ہے۔ بریگیڈیئر جنرل محمد اکرمی نے کہا ایران نئے ہتھیاروں سے جواب دے گا۔
تہران: (رائیٹ ناؤ نیوز) ایرانی فوج نے خبردار کیا ہے کہ اگر دشمن دوبارہ جارحیت کرے تو مختلف محاذ پر جواب دیا جائے گا۔ بریگیڈیئر جنرل محمد اکرمی نے تہران کے ولی عصر اسکوائر میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے یہ انتباہ دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کو نہ محاصرے میں لیا جا سکتا ہے اور نہ شکست دی جا سکتی ہے۔ اگر دشمن نے صہیونی اثر میں آ کر حملہ کیا تو ایران نئے ہتھیاروں اور حکمت عملی سے جواب دے گا۔
بریگیڈیئر جنرل اکرمی نے کہا کہ ایرانی مسلح افواج اپنی دفاعی صلاحیتیں مضبوط بنا رہی ہیں۔ جنگ بندی کے دوران بھی تیاری جاری ہے۔
آبنائے ہرمز پر ایرانی فوجی ترجمان نے کہا کہ ایران کو مکمل کنٹرول حاصل ہے۔ دشمن کو قانونی حقوق کا احترام کرنا ہوگا۔
واضح رہے کہ ایران نے آبنائے ہرمز میں بحری سرگرمیوں کے لیے نیا طریقہ کار تیار کیا ہے۔ حکام کے مطابق جنگ بندی برقرار ہے اور نگرانی جاری ہے۔














