ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کو دھمکی سے عالمی منڈیوں میں ہلچل، تیل کی قیمت 111 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کو دی گئی دھمکی سے عالمی منڈیاں متاثر ہوئیں۔ تیل کی قیمت 111 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی ہے۔
عالمی منڈیوں میں کاروباری ہفتے کا آغاز بے یقینی کے حالات میں ہوا۔ خام تیل کی قیمتیں 111 ڈالر فی بیرل سے زیادہ ہوچکی ہیں۔
اس قیمت میں اضافے سے اسٹاک مارکیٹس میں گراوٹ ہوئی، جس سے بڑی معیشتوں میں افراط زر کے خدشات بڑھ گئے۔ سرمایہ کاروں نے حصص کی فروخت بڑھا دی۔
ٹرمپ نے سعودیہ، قطر اور امارات کے رہنماؤں سے گفتگو کی۔ دوحہ، ابوظبی اور ریاض نے امریکی صدر کو مشترکہ پیغام دیا۔
واضح رہے کہ آبنائے ہرمز کے قریب بڑھتی کشیدگی سے توانائی بحران کا خطرہ ہے۔ ٹرمپ نے ایران کو امن معاہدے کی طرف تیزی سے بڑھنے کی تنبیہہ کی ہے۔













