قطر، سعودی عرب اور امارات کی مداخلت پر ٹرمپ نے آج ایران پر حملہ روکنے کا دعویٰ کر دیا

ٹرمپ نے ایران پر حملہ مؤخر کر دیا۔ قطر، سعودی عرب اور امارات کے سر براہان نے مذاکرات کی یقین دہانی کرائی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
امریکہ کا ایران پر حملہ مؤخر، خلیجی ممالک کی درخواست پر ٹرمپ کا فیصلہ

واشنگٹن: (رائیٹ ناؤ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ خلیجی ممالک کی درخواست پر ایران پر آج ہونے والا فوجی حملہ مؤخر کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ حملہ آج ہونا تھا اور تمام فوجی تیاریاں مکمل تھیں۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ قطر، سعودی عرب اور امارات کے رہنماؤں نے یقین دہانی کرائی کہ ایران کے ساتھ سنجیدہ مذاکرات جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک معاہدہ ممکن ہے جو امریکا اور مشرق وسطی کے لیے قابل قبول ہوگا، جس کی شرط یہ ہوگی کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہوں گے۔

ٹرمپ نے کہا کہ امریکی وزیر دفاع اور دیگر عسکری حکام کو ہدایت دی گئی ہے کہ فی الحال ایران پر حملہ نہ کیا جائے۔ تاہم انہوں نے متنبہ کیا کہ اگر معاہدہ نہ ہوا تو امریکی فوج کسی بھی لمحے حملہ کر سکتی ہے۔

یاد رہے کہ امریکی فوج نے ایران کے خلاف مختلف آپشنز تیار کر رکھے تھے اور بحریہ و فضائیہ کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا تھا۔ اسرائیل بھی ممکنہ مشترکہ کارروائی پر غور کر رہا تھا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق قطر، سعودی عرب اور امارات جنگی تصادم سے بچنا چاہتے ہیں کیونکہ ایران کے ساتھ جنگ خلیجی خطے اور عالمی تیل تجارت کے لیے نقصان دہ ہو سکتی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں