ایران کا بڑا فیصلہ،آبنائے ہرمزکنٹرول کے لیے نیا ادارہ قائم

ایران نے آبنائے ہرمز پر کنٹرول کے لیے نیا ادارہ قائم کر لیا ہے۔ اب ہر جہاز کو ایرانی افواج سے اجازت لینا ہوگی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران کا آبنائے ہرمز پر کنٹرول مضبوط، بحری جہازوں کے لیے اجازت لازمی

تہران: (رائیٹ ناؤنیوز) ایران نے آبنائے ہرمز پر کنٹرول کے لیے نیا ادارہ قائم کیا ہے۔ اس کے مطابق بغیر اجازت گزرنے والے جہاز غیرقانونی تصور ہوں گے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق، ایران نے ‘پرشیئن گلف اسٹریٹ اتھارٹی’ کے نام سے نیا ادارہ بنایا ہے۔ اس ادارے نے ویب سائٹ ایکس پر باضابطہ طور پر اکاؤنٹ بھی بنا لیا ہے۔

ایرانی ادارے نے اپنے پہلے بیان میں کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں داخل ہونے والے جہازوں کے لیے ایرانی مسلح افواج سے اجازت ضروری ہوگی۔

اجازت کے بغیر گزرنے والے جہازوں کو غیرقانونی تصور کیا جائے گا اور سخت کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ ایران نے مئی کے آغاز میں اس ادارے کو قائم کیا تھا، جس کا مقصد بحری آمد و رفت کو منظم کرنا اور سیکیورٹی میں اضافہ کرنا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں