روس نے ایران کے پرامن جوہری پروگرام کی حمایت کا اعلان کیا ہے، اور ایران کو این پی ٹی معاہدے کے تحت یورینیم افزودگی کا حق حاصل ہے، سرگئی لاوروف نے کہا۔
ماسکو: (رائیٹ ناؤ نیوز) روس نے ایران کے پرامن جوہری پروگرام کی دوبارہ حمایت کا اعلان کیا ہے۔ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ ایران کو این پی ٹی معاہدے کے تحت یورینیم افزودگی کا حق حاصل ہے۔
سرگئی لاوروف نے مزید کہا کہ ایران کو وہی حقوق ملنے چاہئیں جو دیگر این پی ٹی ممالک کو حاصل ہیں۔ عالمی برادری کی طرف سے ایران پر کوئی اضافی مطالبہ نہیں ہونا چاہیے۔
چند روز قبل روس نے ایران سے افزودہ یورینیم کی منتقلی کی پیشکش کی تھی۔ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ ماضی کی طرح اب بھی روس ایران سے یورینیم منتقل کرنے کے لیے تیار ہے۔
پیوٹن نے کہا کہ ایران تنازع حل نہ ہونے کی صورت میں تمام فریق متاثر ہوں گے۔ امریکا کی سخت موقف کی وجہ سے ایرانی مؤقف بھی سخت ہوا ہے۔
واضح رہے کہ روس ایران اور خلیج فارس کے ممالک سے دوستانہ تعلقات رکھتا ہے۔ پیوٹن نے امید ظاہر کی ہے کہ یہ تنازع جلد ختم ہو جائے گا۔













