ماہرین فلکیات کے مطابق عیدالاضحیٰ پاکستان اور سعودی عرب میں ایک ہی دن منائے جانے کا امکان ہے، چاند کی رویت مطلع پر منحصر ہے۔
کراچی: (رائیٹ ناؤ نیوز) ماہرین فلکیات کے مطابق ذی الحجہ کا چاند ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب پیدا ہوا ہے۔ ماہرین نے کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ کا چاند مطلع صاف ہونے پر نظر آ سکتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 18 گھنٹے سے زیادہ ہوگی۔ کراچی میں غروب شمس اور غروب قمر کے درمیان 55 منٹ کا فرق ریکارڈ کیا گیا۔
پشاور میں یہ فرق 63 منٹ تک پہنچ گیا ہے۔ مطلع صاف ہونے کی صورت میں چاند نظر آ سکتا ہے۔
ماہرین نے مزید کہا ہے کہ اگر چاند نظر آ گیا تو پاکستان اور سعودی عرب میں عیدالاضحیٰ ایک ہی دن بدھ، 27 مئی 2026 کو ہو سکتی ہے۔
یاد رہے کہ عیدالاضحیٰ اسلامی کیلنڈر کے مطابق ذی الحجہ کے دسویں دن منائی جاتی ہے، جو اسلامی دنیا میں قربانی کی روایت کو زندہ رکھنے کے لئے اہم تہوار ہے۔














