چینی کمپنی کا پاکستان میں ڈیجیٹل اکانومی ہیڈکوارٹر، ملکی SMEs کو چینی مارکیٹ تک رسائی فراہم ہوگی، معیشت میں مثبت تبدیلی.
اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) چین کے کاروباری وفد نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔ وفد نے پاکستان میں ڈیجیٹل اکانومی ہیڈکوارٹر قائم کرنے کے فیصلے کا اعلان کیا، جسے وزیر اعظم نے خوش آئند قرار دیا۔
آئی بی آئی بیجنگ یونائیٹڈ ٹیکنالوجی کے بانی چیان شیاو جون کی قیادت میں 11 رکنی وفد نے وزیر اعظم سے ملاقات کی۔ شہباز شریف نے چین کی ترقی کو سراہتے ہوئے پاکستان اور چین کے تاریخی تعلقات کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
وزیر اعظم نے آئی بی آئی گروپ کے پاکستان میں ڈیجیٹل اکانومی ہیڈکوارٹر کے قیام کے فیصلے کو سراہا۔ انہوں نے کاروباری تعاون کے فروغ پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ اقدام معیشت کو مزید مستحکم کرے گا۔
چیان شیاو جون نے پاکستانی معیشت پر اعتماد کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ آئی بی آئی کے ڈیجیٹل ہیڈکوارٹر کے قیام سے پاکستان کے SMEs کو چینی مارکیٹ تک رسائی ملے گی۔
واضح رہے کہ یہ وفد وزیر اعظم کے ستمبر 2025 کے دورہ بیجنگ کے دوران پاکستان-چین بزنس ٹو بزنس سرمایہ کاری کانفرنس کے تسلسل میں آیا ہے۔















