پاکستان نے تائیوان کو چین کا حصہ قرار دیتے ہوئے ون چائنا پالیسی کی حمایت کی ہے۔ دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر چین کی واحد حیثیت کو تسلیم کیا جانا ضروری ہے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناؤنیوز) دفتر خارجہ نے تائیوان کو چین کا ناقابلِ تنسیخ حصہ قرار دیتے ہوئے پاکستان کی ون چائنا پالیسی کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا میں ایک ہی چین کے وجود پر یقین رکھتا ہے اور اس حوالے سے عالمی رابطوں کو بھی مانیٹر کر رہا ہے۔
ترجمان نے جمعرات کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ امریکہ اور چین کے درمیان ہونے والے رابطے پاکستان کی نظر میں ہیں۔ دفتر خارجہ نے امریکہ ایران امن عمل میں پاکستان کی شمولیت اور امید ظاہر کی ہے کہ یہ عمل جاری رہے گا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ یو اے ای سے پاکستانیوں کی ڈی پورٹیشن کے متعلق اعداد و شمار مبالغہ آمیز ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ خلیجی ممالک کے ساتھ پاکستان کے دفاعی تعلقات طویل مدتی پالیسی پر مبنی ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم کے دورۂ روس کے حتمی اعلان کا مناسب وقت پر اعلان کیا جائے گا۔ دفتر خارجہ نے واضح کیا کہ یو اے ای کے بارے میں مبالغہ آمیز اعداد و شمار بے بنیاد ہیں۔
یاد رہے کہ امریکہ اور چین کے تعلقات میں حالیہ عرصے میں کشیدگی دیکھنے میں آئی ہے، تاہم اس دوران امریکی صدر کے دورہ چین کے موقع پر دونوں ممالک کے رہنماؤں نے ایک دوسرے سے ملاقات کی ہے۔














