آئی ایم ایف کی نئی شرائط کے تحت پاکستان میں 430 ارب روپے کے نئے ٹیکس لگنے کا امکان ہے، جس سے عوام پر مالی بوجھ بڑھے گا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناؤنیوز) آئی ایم ایف نے پاکستان پر 11 نئی شرائط عائد کردی ہیں۔ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں عوام پر 430 ارب روپے کے نئے ٹیکس لگانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔
آئی ایم ایف نے ایف بی آر کا ٹیکس ہدف 15 ہزار 267 ارب روپے مقرر کرنے کی تجویز دی ہے۔ پٹرولیم لیوی سے 1727 ارب روپے وصولی کا امکان ہے۔ گیس اور بجلی کے نرخوں میں اضافے کا بھی امکان ہے۔
حکومت نے ٹیکس چوری روکنے اور ریونیو بڑھانے کی یقین دہانیاں کرائیں ہیں۔ ایف بی آر نے نئے نظام کے ذریعے ٹیکس وصولی کا ہدف بڑھانے کا منصوبہ بنایا ہے۔
آئی ایم ایف کے مطابق سخت آڈٹ نظام سے 2027 میں 92 ارب روپے اضافی آمدن متوقع ہے۔ ڈیجیٹل انوائسنگ سے 46 ارب روپے اضافی ریونیو کا تخمینہ ہے۔
یاد رہے کہ مشرق وسطیٰ کے تنازع کے باعث پاکستان کی معاشی ترقی اور قوت خرید متاثر ہوئی ہے۔ تیل کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی میں بھی اضافہ ہوا ہے۔















