امریکی و چینی صدور نے آبنائے ہرمز کھلی رکھنے اور اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ چین کی جانب سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری بڑھانے پر بھی غور ہوا۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناؤ نیوز) وائٹ ہاؤس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات کا بیان جاری کیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات خوشگوار رہی۔ انہوں نے آبنائے ہرمز کھلا رکھنے پر اتفاق کیا۔
ترجمان نے بتایا کہ توانائی کی آزادانہ ترسیل کے لیے آبنائے ہرمز کھلی رہنی چاہیے۔ اقتصادی تعاون بڑھانے کے طریقوں پر بھی غور ہوا۔
ملاقات میں چین کی امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری بڑھانے پر بھی بات چیت ہوئی۔ امریکا میں منشیات کے خام اجزا کی سمگلنگ روکنے پر بھی گفتگو ہوئی۔
واضح رہے کہ دونوں رہنما ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنے پر بھی متفق ہیں۔














