چینی صدر کی ٹرمپ کو تائیوان پر تنبیہ، شراکت داری کی تجویز

چینی صدر شی جن پنگ نے تائیوان تنازع پر امریکی صدر ٹرمپ کو حریف کے بجائے شراکت دار بننے کا مشورہ دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
چینی صدر کی ٹرمپ کو تائیوان پر تنبیہ، شراکت داری کی تجویز

بیجنگ: (رائیٹ ناؤ نیوز) چینی صدر شی جن پنگ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو تائیوان تنازع پر تنبیہ کی ہے اور حریف بننے کے بجائے شراکت دار بننے کا مشورہ دیا ہے۔ دونوں رہنماؤں کی ملاقات بیجنگ میں پیپلز ہال میں ہوئی جہاں امریکی صدر کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

چینی صدر نے کہا کہ تائیوان کا مسئلہ دونوں ممالک کے تعلقات میں سب سے اہم ہے اور اس کو درست طریقے سے نہ سنبھالا گیا تو ممکنہ تصادم ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تجارتی جنگ میں کوئی فاتح نہیں ہوتا اور دونوں ممالک کو باہمی احترام کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا۔

چینی صدر نے مزید کہا کہ عالمی امن اور معاشی ترقی کو برقرار رکھنا دونوں ممالک کی تاریخی ذمہ داری ہے اور دنیا کی نظریں بیجنگ میں ہونے والے مذاکرات پر مرکوز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سفارتی تعلقات اور مذاکرات عالمی بحرانوں کا حل ہیں۔

امریکی صدر ٹرمپ نے چینی صدر شی جن پنگ کو اپنا دوست قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے ساتھ تعلقات ہمیشہ شاندار رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس دورے کا بنیادی فوکس باہمی تجارت ہے اور آئندہ کئی دہائیوں تک مضبوط تعلقات قائم رہیں گے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دو روزہ سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچے ہیں۔ ان کے وفد میں ٹیسلا کے بانی ایلون مسک، این ویڈیا کے سی ای او جینسن ہوانگ، ایپل کے سی ای او ٹم کک اور بلیک راک کے سی ای او لیری فنک شامل ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں