حکومت کا ڈیجیٹل مانیٹرنگ اور اے آئی ٹیکس اصلاحات پر غور، شفافیت میں اضافہ متوقع

حکومت آئندہ بجٹ میں ڈیجیٹل مانیٹرنگ اور اے آئی پر مبنی ٹیکس اصلاحات پر غور کر رہی ہے۔ ان اصلاحات کا مقصد شفافیت میں اضافہ اور معاشی ترقی کو فروغ دینا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
حکومت کا ڈیجیٹل مانیٹرنگ اور اے آئی ٹیکس اصلاحات پر غور، شفافیت میں اضافہ متوقع

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤنیوز) حکومت نے آئندہ بجٹ میں ڈیجیٹل مانیٹرنگ سسٹم اور اے آئی پر مبنی ٹیکس اصلاحات نافذ کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔ وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد چیمہ کی زیر صدارت اجلاس میں آئندہ وفاقی بجٹ کے لیے تجویز کردہ ٹیکس اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ایف بی آر کی ٹیم نے شرکا کو آئندہ بجٹ کے لیے مختلف تجاویز پر بریفنگ دی۔ انڈر رپورٹنگ، نان رپورٹنگ، انڈرانوائسنگ روکنے کے لیے تجاویز اور ٹیکس چوری کی روک تھام کے لیے مختلف سفارشات پر غور کیا گیا۔

شرکا نے ٹیکنالوجی کے ذریعے شفافیت اور نفاذ بہتر بنانے سے متعلق تجاویز کا جائزہ لیا۔ ڈیجیٹل مانیٹرنگ مکینزم اور اے آئی پر مبنی سسٹم کی تجویز پر بھی غور کیا گیا۔

کسٹمز حکام کی جانب سے ضبط شدہ سامان کی نیلامی میں شفافیت کے لیے ای آکشن سسٹم متعارف کرانے کا بھی جائزہ لیا گیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ای آکشن سسٹم سے نیلامی کا عمل شفاف بنے گا۔

یاد رہے کہ حکومت ٹیکس اصلاحات کا مقصد کاروباری ماحول بہتر بنانے اور معاشی ترقی کو فروغ دینا ہے۔ حکومت انسانی مداخلت کم کرنے کے لیے ٹیکنالوجی پر مبنی نظام کی حمایت کرتی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں