آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالر قسط منظور کر لی

آئی ایم ایف نے پاکستان کے لئے 1.2 ارب ڈالر کی قرض قسط منظور کر دی ہے۔ اس سے معاشی استحکام کی توقع ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
آئی ایم ایف نے پاکستان کو 1.2 ارب ڈالر کی قسط منظور کر دی، معاشی استحکام کی توقع

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے لئے 1.2 ارب ڈالر کی قرض قسط کی منظوری دے دی ہے۔ یہ منظوری ایگزیکٹو بورڈ کی جانب سے دی گئی ہے۔

وزارت خزانہ نے بتایا ہے کہ یہ رقم ای ایف ایف (EFF) اور آر ایس ایف (RSF) پروگرامز کے تحت فراہم کی جائے گی۔ پاکستان کو ای ایف ایف پروگرام کے تحت 1 ارب ڈالر اور آر ایس ایف کے تحت 210 ملین ڈالر اضافی ملیں گے۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 27 مارچ کو اسٹاف لیول معاہدہ طے پایا تھا۔ پاکستان نے مالیاتی نظم و ضبط اور ٹیکس اصلاحات جیسے شرائط پر عملدرآمد مکمل کیا، جس کے بعد قرض کی حتمی منظوری دی گئی۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ تمام پیشگی اقدامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ اسٹاف لیول معاہدہ کامیابی سے مکمل ہونے کے بعد قرض منظوری کی راہ ہموار ہوئی۔

یاد رہے کہ پاکستان کو معاشی استحکام کیلئے آئی ایم ایف کی مالی مدد کی ضرورت رہی ہے۔ یہ قرض قسط پاکستان کی معیشت کو مزید مضبوط کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں