پاکستان نے معرکۂ حق میں بھارت کو شکست دی، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے قوم کو مبارکباد دی۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ معرکۂ حق میں بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان نے اپنے سے پانچ گنا بڑے دشمن کو شکست دی۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارت نے پاکستان پر دہشت گردی کے الزامات کا ڈرامہ رچایا تھا جو اب ہمیشہ کے لیے دفن ہو چکا ہے۔ معرکۂ حق کی پہلی سالگرہ پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ملٹی ڈومین وار میں دشمن کو شکست دی۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے بھارت کو چیلنج دیا کہ وہ پہلگام حملے کے ثبوت پیش کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے بغیر تحقیقات کے پاکستان پر الزام عائد کیا، لیکن آج تک کوئی ثبوت پیش نہیں کرسکا۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں بلکہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت ایک حل طلب تنازع ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لیے کردار ادا کرنے والا بڑا ملک ہے۔
یاد رہے کہ بھارت نے پاکستان پر دہشت گردی کے جھوٹے الزامات لگائے تھے جنہیں پاکستان کی موثر خارجہ پالیسی نے ناکام بنایا۔ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا لیکن پاکستان نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔















