پاک افواج نے معرکہ حق کی سالگرہ پر پیغام دیا کہ دشمن کو آئندہ ہر مہم جوئی کا جواب زیادہ سخت دیا جائے گا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناؤنیوز) بھارت کے خلاف معرکہ حق کی پہلی سالگرہ پر پاک افواج نے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔ پیغام میں کہا گیا ہے کہ دشمن نے پاکستان کی قوت اور فیصلہ کن صلاحیت کا مشاہدہ کیا اور آئندہ ہر مہم جوئی کا جواب زیادہ سخت ہوگا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق معرکہ حق نے قوم کے اعتماد کو نئی جہت دی۔ پاک فضائیہ جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے مستقبل کی قوت کے طور پر ابھر رہی ہے۔
آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ ملٹی ڈومین آپریشنز کی مہارت نے فضائیہ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا۔ معرکہ حق کے آپریشنز فضائی جنگ کی تاریخ میں منفرد اور اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت کا مظہر تھے۔
پاک افواج کا کہنا ہے کہ پاکستان امن پسند ملک ہے اور اس کی ہر کوشش کا محور خطے میں امن و استحکام کا فروغ ہے۔ پاک افواج جدید ٹیکنالوجی میں مسلسل سرمایہ کاری کر رہی ہیں۔
واضح رہے کہ پاک فضائیہ نے پاکستان کی فضائی حدود کے دفاع میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ پاک فضائیہ کی جرات اور بروقت کارروائی عسکری تاریخ کا روشن باب بن چکی ہے۔















