وفاقی محتسب کا بڑا فیصلہ، ہراسانی ملزم کی اپیل مسترد کر دی

وفاقی محتسب نے ہراسانی کیس میں سرکاری ملازم کی اپیل مسترد کر دی، جبری ریٹائرمنٹ سے برطرفی کی سزا دی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
وفاقی محتسب کا ہراسانی کیس میں فیصلہ، ملزم کی اپیل مسترد کر دی

راولپنڈی: (رائیٹ ناؤ نیوز) وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسانی نے ایک سرکاری ملازم کی اپیل مسترد کر دی ہے۔ ملزم کی سزا جبری ریٹائرمنٹ سے بڑھا کر ملازمت سے برطرفی میں تبدیل کر دی گئی ہے۔

اس کیس میں سولہ خواتین ملازمین نے ہراسانی کی شکایات درج کروائی تھیں۔ محکمانہ انکوائری میں الزامات درست قرار دیے گئے اور جبری ریٹائرمنٹ کی سزا تجویز کی گئی تھی۔

فوسپاہ نے اپیل کی سماعت کے دوران تمام ریکارڈ کا جائزہ لیا۔ اپیل کنندہ نے ایک خاتون کے ساتھ غیر ارادی جسمانی تعامل کا اعتراف بھی کیا۔

فیصلے میں کہا گیا کہ ہراسگی کا تعین متاثرہ فرد پر پڑنے والے اثرات کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔ بار بار کے واقعات کے پیش نظر جبری ریٹائرمنٹ ناکافی تھی۔

یاد رہے کہ وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسانی نے ملازمت کے مقامات پر خواتین کو ہراساں کرنے کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں تاکہ خواتین محفوظ ماحول میں کام کر سکیں۔

دیگر متعلقہ خبریں