سعودی عرب نے خطے میں کشیدگی کم کرنے کی اپیل کی ہے اور پاکستان کی ثالثی کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
ریاض: (رائیٹ ناؤنیوز) سعودی عرب نے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر تمام فریقین سے تحمل کی اپیل کی ہے اور پاکستان کی ثالثی کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
سعودی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ موجودہ فوجی کشیدگی پر تشویش ہے اور اس کو کم کرنے کی ضرورت ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ اشتعال انگیزی سے گریز کیا جائے اور تحمل و بردباری کا مظاہرہ کیا جائے۔
سعودی عرب نے پاکستان کی سفارتی کوششوں کی حمایت کی ہے تاکہ خطے میں سیاسی حل تلاش کیا جا سکے جو مزید تناؤ سے بچا سکے۔
سعودی وزارت خارجہ نے واضح کیا ہے کہ خطے میں مزید تناؤ سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچا سکتا ہے، جو نہ صرف خطے بلکہ عالمی مفاد میں بھی غیر مناسب ہے۔
یاد رہے کہ سعودی ولی عہد نے متحدہ عرب امارات پر ایرانی حملوں کی مذمت کی ہے اور متحدہ عرب امارات کی سلامتی کے دفاع میں مکمل حمایت کا یقین دلایا ہے۔















