بابر اعظم کو 588 رنز کے ساتھ بہترین بیٹر قرار دیا گیا، گولڈن بیٹ اور حنیف محمد کیپ حاصل کی۔
پشاور: (رائیٹ ناؤ نیوز) پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کو 588 رنز کے ساتھ بہترین بیٹر قرار دیا گیا ہے۔ انہیں گولڈن بیٹ اور حنیف محمد کیپ دی گئی۔
پشاور زلمی کے فرحان یوسف کو بہترین فیلڈر جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کو بہترین آل راؤنڈر قرار دیا گیا ہے۔
پشاور زلمی کے سفیان مقیم پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار پائے اور فضل محمود کیپ حاصل کی۔ انہوں نے 22 وکٹیں حاصل کیں۔
کوشال مینڈس کو بہترین وکٹ کیپر اور حیدرآباد کنگز کے حنین شاہ کو ایمرجنگ پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل 11 کے فائنل میں پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگزمین کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر دوسری مرتبہ پی ایس ایل کا تاج اپنے سر پر سجایا۔














