ایران کا این پی ٹی عہدہ، امریکا نے اسے معاہدے کی توہین کیوں قرار دیا؟

ایران کے نائب صدر بننے پر امریکا نے اعتراض کیا، تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران کا ایٹمی معاہدہ نائب صدر بننے پر امریکا کا احتجاج

نیویارک: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اقوام متحدہ کی ایٹمی عدم پھیلاؤ معاہدے کی کانفرنس میں ایران کو نائب صدر منتخب کیا گیا۔

ایران کے نائب صدر بننے پر امریکا نے شدید اعتراض کیا، جس سے دونوں ممالک کے مندوبین میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔

امریکی نمائندے کرسٹوفر یاؤ (Christopher Yeaw) نے کہا کہ یہ انتخاب معاہدے کی توہین ہے۔

ایران کے نمائندے رضا نجفی نے اس رائے کو سیاسی اور بے بنیاد قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا نے ایٹمی ہتھیار استعمال کیے اور اب ثالث بننے کی کوشش کر رہا ہے۔

یاد رہے کہ این پی ٹی معاہدے پر ایران نے دستخط کیے ہیں جبکہ اسرائیل نے نہیں۔ گیارہویں کانفرنس میں 34 نائب صدور منتخب ہوئے۔

دیگر متعلقہ خبریں