پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارت سکیورٹی ناکامی پر سوالات کا جواب دینے میں ناکام۔ بھارتی عوام نے سازش قرار دے کر مسترد کر دیا۔
سری نگر: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارت سکیورٹی اور انٹیلی جنس ناکامی پر سوالات کا جواب دینے میں ناکام رہا ہے۔ بھارتی حکومت پر شدید تنقید کی جا رہی ہے کہ وہ اس واقعے کی مکمل وضاحت نہیں کر سکی۔
بھارتی عوام نے بی جے پی کی جانب سے اس سازش کو مسترد کر دیا ہے اور داخلی مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش قرار دیا ہے۔ بی بی سی سمیت دیگر میڈیا نے بھی سوالات اٹھائے ہیں جن کے جوابات مودی حکومت نہ دے سکی۔
7 لاکھ سے زائد بھارتی فوجیوں کی موجودگی کے باوجود اس واقعے کے بعد بھارتی عوام نے مودی حکومت کو مکمل ناکامی کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ کشمیر کے عوام اور سیاسی جماعتوں نے اس کو سازش اور سکیورٹی ناکامی قرار دیا ہے۔
اس واقعے کے بعد ماہرین نے بھارت کی تاریخ کو اجاگر کیا ہے کہ وہ اڑی 2016ء اور پلوامہ 2019ء جیسے فالس فلیگ آپریشن کرتا رہا ہے۔ دنیا نے بھارت کے مظلومیت کے جھوٹے بیانیہ کو مسترد کر دیا ہے۔
یاد رہے کہ بھارت پر ماضی میں بھی فالس فلیگ آپریشنز کرنے کے الزامات لگتے رہے ہیں اور یہ پہلگام واقعہ بھی اسی سلسلے کی کڑی تصور کیا جا رہا ہے۔













