پاکستانی حجاج قربانی پر 9 ارب روپے سے زائد خرچ کریں گے

پاکستانی حجاج رواں برس قربانی کے لیے ساڑھے 9 ارب روپے سے زائد خرچ کریں گے، جس میں سرکاری اور نجی اسکیموں کے عازمین شامل ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستانی حجاج، قربانی پر 9 ارب روپے سے زائد خرچ کریں گے

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) رواں برس پاکستانی حجاج قربانی کے لیے ساڑھے 9 ارب روپے سے زائد خرچ کریں گے۔ سرکاری اور نجی اسکیموں کے تحت حج پر جانے والے 1 لاکھ 79 ہزار 210 عازمین بارہ کروڑ نوے لاکھ ریال سے زائد رقم میں قربانی کے جانور خریدیں گے۔

رواں سال فی حاجی ایک جانور کی قربانی کے اخراجات 720 ریال طے کیے گئے ہیں، جو پاکستانی کرنسی میں تقریباً 54 ہزار روپے بنتے ہیں۔ پاکستان سے سرکاری اسکیم کے تحت جانے والے 1 لاکھ 19 ہزار 210 عازمین کی قربانی پر 6 ارب 43 کروڑ روپے سے زائد خرچ ہوں گے۔

اسی طرح پرائیویٹ حج اسکیم کے 60 ہزار عازمین 3 ارب 24 کروڑ روپے کی قربانی ادا کریں گے۔ ساڑھے 11 لاکھ روپے کے مجموعی حج پیکج میں قربانی کا حصہ تقریباً 5 فیصد بنتا ہے۔

یہ اخراجات سعودی ریال میں 12 کروڑ 90 لاکھ 31 ہزار بنتے ہیں۔ حج کے دوران قربانی کے یہ اخراجات حاجیوں کے بجٹ پر اضافی بوجھ ڈال سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ ہر سال لاکھوں مسلمان حج کی ادائیگی کے لیے مکہ مکرمہ جاتے ہیں، جہاں قربانی ایک اہم رکن ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں