امریکی تحقیق سے ظاہر ہوا کہ آم کھانے سے بلڈ شوگر کنٹرول بہتر ہوتا ہے اور ذیابیطس کے خطرات کم ہوتے ہیں۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکا کی ایک تحقیق میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ آم کھانے سے بلڈ شوگر کی سطح میں بہتری آتی ہے۔ جارج میسن یونیورسٹی کے محققین نے بتایا کہ آم کھانے والے افراد میں ذیابیطس کے خطرات کم ہوتے ہیں۔
تحقیق میں دو گروپس کو شامل کیا گیا، ایک گروپ کو روزانہ آم کھانے کی ہدایت دی گئی جبکہ دوسرے کو کم چینی والی گرانولا بار (Granola Bar) کھانے کو کہا گیا۔ 6 ماہ کے بعد آم کھانے والے گروپ میں بلڈ گلوکوز کنٹرول بہتر ہوا اور جسمانی چربی میں کمی آئی۔
محققین نے کہا کہ آم میں موجود غذائی اجزا، خاص طور پر فائبر اور اینٹی آکسیڈنٹس، بلڈ شوگر کنٹرول میں موثر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آم کھانے سے انسولین کی حساسیت بڑھتی ہے اور جسمانی چربی کم ہوتی ہے۔
یہ تحقیق فوڈز جرنل میں شائع ہوئی ہے۔ یاد رہے کہ پچھلی تحقیق میں بھی آم کے دل کی صحت پر مثبت اثرات کا انکشاف ہوا تھا۔
واضح رہے کہ آم میں موجود غذائی اجزا، جیسے فائبر اور اینٹی آکسیڈنٹس، دل اور میٹابولک صحت میں بہتری لاتے ہیں اور ذیابیطس سے بچاؤ میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔















