یو اے ای اور ایران کے حکام نے ٹیلیفونک رابطہ، کشیدگی میں کمی پر تبادلہ خیال

یو اے ای اور ایران کے حکام نے ٹیلیفونک رابطے میں کشیدگی میں کمی پر تبادلہ خیال کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
یو اے ای ایران رابطہ، کشیدگی میں کمی پر تبادلہ خیال

ابوظہبی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) یو اے ای اور ایران کے اعلیٰ حکام کے درمیان ایک اہم ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق یو اے ای کے نائب صدر شیخ منصور بن زاید اور ایرانی سپیکر محمد باقر قالیباف کے درمیان گفتگو ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے علاقائی صورتحال اور کشیدگی میں کمی پر تبادلہ خیال کیا۔

اس گفتگو کے دوران دونوں ممالک کے درمیان موجودہ کشیدگی کو کم کرنے کے حوالے سے مختلف امور پر بات چیت کی گئی۔

یہ رابطہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں بہتری کی جانب ایک اہم قدم سمجھا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ جنگ کے دوران اماراتی حکام نے ایران کے خلاف سخت مؤقف اپنایا تھا اور ایران کے حملوں کے بعد یو اے ای نے اپنا سفیر واپس بلا لیا تھا۔

دیگر متعلقہ خبریں