پاکستان، سعودی عرب، ترکیے اور مصر کے وزرائے خارجہ ترکیے میں ملاقات کریں گے، ایران کے ساتھ مذاکرات پر غور ہوگا۔
انطالیہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان، سعودی عرب، ترکیے اور مصر کے وزرائے خارجہ رواں ہفتے ترکیے میں ملاقات کریں گے۔
وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق سعودی عرب، مصر اور پاکستان کے وزرائے خارجہ ترکیے میں اپنے ترک ہم منصب سے ملیں گے۔ یہ ملاقات ایران کے سامنے پیش کی گئی تجاویز پر غور کے لیے ہوگی۔
یہ اجلاس انطالیہ میں منعقد ہوگا، جس کا مقصد آبنائے ہرمز کی بندش ختم کرانا اور امریکا کے ساتھ مستقل جنگ بندی کے لیے پیش رفت کرنا ہے۔
چار ملکی وزرائے خارجہ کے اجلاس میں خطے کی کشیدگی اور جنگ بندی سے متعلق امور پر بات چیت کی جائے گی۔
واضح رہے کہ اسلام آباد مذاکرات کے بغیر کسی معاہدے کے ختم ہونے کے بعد، خطے کے ممالک امریکا اور ایران کو دوبارہ مذاکرات کی میز پر لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔











