امریکی صدر ٹرمپ نے پوپ لیو کو ‘کمزور اور خطرناک’ قرار دیا، عالمی بحث کا خدشہ۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیتھولک مسیحیوں کے مذہبی پیشوا پوپ لیو کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں ‘کمزور اور خطرناک’ قرار دیا ہے۔ اس بیان کے بعد عالمی سطح پر نئی بحث چھڑنے کا امکان ہے۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ پوپ لیو کے بڑے مداح نہیں ہیں۔ ان کے مطابق پوپ جرائم کے معاملات میں کمزور اور خارجہ پالیسی میں ناقص مؤقف رکھتے ہیں۔
ٹرمپ نے ایران کے حوالے سے بھی سخت مؤقف اپنایا۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ جنگ بندی برقرار ہے اور 21 گھنٹے تک مذاکرات ہوئے، لیکن انہیں ایران کی مذاکراتی میز پر واپسی کی پرواہ نہیں۔
ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکا کے پاس روس اور سعودی عرب سے زیادہ تیل کے ذخائر ہیں اور آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی جاری ہے، جس سے ایران عالمی منڈی میں تیل فروخت نہیں کر سکے گا۔
یاد رہے کہ امریکی صدر کے بیانات ایران کے ساتھ جاری کشیدگی کو بڑھا سکتے ہیں اور مذہبی و سفارتی سطح پر نئی بحث کو جنم دے سکتے ہیں۔












