باقر قالیباف نے کہا امریکا ایران کا اعتماد حاصل کرنے میں ناکام رہا۔ امریکا نے ایران کو فائنل آفر دی، ڈیل نہیں ہوئی۔
تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ ایرانی مذاکراتی وفد کے سربراہ، باقر قالیباف نے کہا ہے کہ امریکا ایران کے مؤقف اور اصولوں کو بخوبی سمجھ چکا ہے، لیکن ابھی یہ فیصلہ امریکا کو کرنا ہے کہ وہ ایران کا اعتماد حاصل کر سکتا ہے یا نہیں۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ مذاکراتی عمل میں پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہیں اور ایرانی وفد نے مستقبل کے لئے تجاویز پیش کیں۔ تاہم، مخالف فریق اس مرحلے میں ایران کا اعتماد حاصل کرنے میں ناکام رہا۔
دوسری جانب، امریکا نے ایران کو فائنل آفر دے دی ہے۔ نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا کہ ڈیل نہیں ہوئی، لیکن ہم بہترین پیشکش کرکے جا رہے ہیں۔ ایٹمی ہتھیار نہ بنانے کی واضح یقینی دہانی چاہتے ہیں۔
جے ڈی وینس نے مزید کہا کہ امریکا نے مذاکرات میں لچک کا مظاہرہ کیا، لیکن تہران نے شرائط قبول نہیں کیں۔ انہوں نے پاکستان کے امن کے تعمیری کردار کی بھی تعریف کی۔
واضح رہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کا مقصد ایٹمی ہتھیاروں کی روک تھام ہے، جس میں پاکستان بھی مثبت کردار ادا کر رہا ہے۔













