امریکا ایران مذاکرات ناکام، کوئی معاہدہ نہ ہوسکا۔ امریکی نائب صدر

ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات ناکام رہے، کوئی حتمی معاہدہ نہ ہو سکا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
امریکا ایران مذاکرات ناکام، کوئی معاہدہ نہ ہوسکا

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ طویل مذاکرات کے باوجود حتمی معاہدے تک نہیں پہنچ سکے، جس کے بعد امریکی وفد واپس روانہ ہو گیا ہے۔

نائب صدر جے ڈی وینس نے اسلام آباد میں پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ مذاکرات میں مختلف امور پر بات چیت کی گئی، تاہم کوئی حتمی نتیجہ نہیں نکلا۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات میں نیک نیتی سے شرکت کی اور اپنی شرائط واضح کیں، لیکن ایران نے انہیں تسلیم کرنے سے انکار کیا۔

جے ڈی وینس نے مزید کہا کہ ایرانی وفد سے جوہری ہتھیاروں پر کوئی واضح عزم نہیں سنا، ہمیں ایران سے مثبت تصدیق کی ضرورت ہے کہ وہ جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش نہیں کرے گا۔

پریس بریفنگ میں امریکی نائب صدر نے پاکستانی وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا شکریہ ادا کیا، بعدازاں امریکی وفد واپس روانہ ہو گیا۔

واضح رہے کہ ایرانی حکومت نے پہلے ہی اعلان کیا تھا کہ مذاکرات کا سلسلہ جاری رہے گا اور فریقین کے تکنیکی ماہرین مسودوں کا تبادلہ کر رہے ہیں۔ ایران نے مذاکرات کو اتوار تک جاری رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

دیگر متعلقہ خبریں