پاکستان نے دنیا کو تباہی سے بچالیا، بھارت کو حسد کے بجائے شکرگزار ہونا چاہیے۔احسن اقبال

وفاقی وزیر احسن اقبال کے مطابق، پاکستان نے بھارت سمیت دنیا کو تباہی سے بچالیا اور بھارت کو حسد کے بجائے شکرگزار ہونا چاہیے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
احسن اقبال، بھارت کو شکرگزار ہونا چاہیے پاکستان کی مدد کا اعتراف

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پوری دنیا کی نظریں پاکستان پر ہیں، بھارت کو حسد کے بجائے شکرگزار ہونا چاہیے۔ پاکستان نے بھارت سمیت دنیا کو تباہی سے بچالیا۔

انہوں نے بتایا کہ جنگ نے عالمی معیشت کو متاثر کیا تھا۔ اللہ نے پاکستان کو عزت دی ہے، آج امریکہ اور ایرانی وفود امن کے لیے اسلام آباد میں موجود ہیں۔

احسن اقبال نے کہا کہ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی کوششوں سے پاکستان کو یہ عزت حاصل ہوئی۔ سرحد پار دھواں اٹھتا نظر آتا ہے، پڑوسی راکھ ہو رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کو شکرگزار ہونا چاہیے، پاکستان نے دنیا اور بھارت کو تباہی سے بچالیا۔ پہلے معرکہ حق اور اب جنگ بند کروانے پر اللہ نے پاکستان کا وقار بلند کیا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان نے حالیہ دنوں میں جنگ بندی میں اہم کردار ادا کیا ہے، جس سے عالمی سطح پر پاکستان کی عزت میں اضافہ ہوا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں