ایران سے مذاکرات کی ناکامی پر ہمارے پاس پلان بی نہیں ہے۔صدر ٹرمپ

صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران سے مذاکرات ناکام ہونے پر کوئی پلان بی موجود نہیں، ایران کی فوج شکست کھا چکی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
صدر ٹرمپ، ایران سے مذاکرات کی ناکامی پر پلان بی نہیں

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات ناکام ہونے کی صورت میں کوئی متبادل منصوبہ (پلان بی) موجود نہیں۔

امریکی صدر سے سوال کیا گیا کہ اگر ایران کے ساتھ مذاکرات ناکام ہو جائیں یا تہران آبنائے ہرمز کھولنے سے انکار کر دے تو کیا کوئی متبادل حکمت عملی ہے؟ ٹرمپ نے کہا کہ کسی بیک اپ پلان کی ضرورت نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کی فوج شکست کھا چکی ہے اور ان کے پاس بہت کم میزائل رہ گئے ہیں۔ ایران کی پیداواری صلاحیت بھی محدود ہو چکی ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے ایران کو شدید نقصان پہنچایا ہے اور کسی متبادل منصوبے کی ضرورت نہیں۔ ان کے پاس بہت کم وسائل رہ گئے ہیں۔

واضح رہے کہ آج اسلام آباد میں امن مذاکرات ہو رہے ہیں جس کے لیے امریکی اور ایرانی وفود وفاقی دارالحکومت میں پہنچ چکے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں