امریکا میں دس بھارتی شہریوں پر ویزا فراڈ کے الزام میں فرد جرم عائد کر دی گئی ہے جس میں جعلی ڈکیتیاں شامل تھیں۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکا میں بھارتی شہریوں کے خلاف کارروائی، دس افراد پر ویزا فراڈ کے الزام میں فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔
امریکی محکمہ انصاف نے بتایا ہے کہ بھارتی شہری ویزا درخواستوں میں سہولیات کے لیے جعلی ڈکیتیاں کرتے تھے۔ ان ڈکیتیوں کے بعد تشدد کا بہانہ بنا کر ویزا میں رعایت کی درخواست دیتے تھے۔
دو بھارتی شہری، رمیش بھائی پٹیل اور کمار پٹیل، پہلے ہی زیر حراست ہیں۔ الزامات ثابت ہونے پر انہیں پانچ برس تک قید اور ڈھائی لاکھ ڈالر جرمانے کا سامنا ہو سکتا ہے۔
یہ معاملہ امریکی حکام کے لیے حساس ہے کیونکہ اس سے بھارت کے ساتھ ویزا سسٹم کی ساکھ متاثر ہو سکتی ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی بھارتی شہریوں پر ویزا فراڈ کے مختلف الزامات عائد کیے جا چکے ہیں، جو دونوں ممالک کے تعلقات پر اثر انداز ہوتے رہے ہیں۔













