ناسا کا آرٹیمس 2 مشن چاند کا کامیاب چکر لگا کر واپس

ناسا کا آرٹیمس 2 مشن چاند کا کامیاب چکر لگا کر زمین پر واپس آ گیا، مشن نے کیلیفورنیا کے ساحل کے قریب لینڈ کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ناسا، آرٹیمس 2 مشن چاند کا چکر لگا کر واپس

کیلیفورنیا: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی خلائی ادارہ ناسا کا آرٹیمس 2 مشن چاند کا کامیاب چکر لگانے کے بعد زمین پر واپس آ گیا۔

خلابازوں نے چاند کے مدار کا چکر لگانے کے بعد زمین پر واپسی کی۔ انہوں نے 4 لاکھ کلومیٹر سے زائد کا فاصلہ طے کیا۔ واپسی پر اورین کیپسول کی رفتار 40 ہزار کلومیٹر فی گھنٹہ تھی۔

خبر ایجنسی کے مطابق رگڑ کی وجہ سے درجہ حرارت 2800 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچا تھا۔ مشن نے کیلیفورنیا کے ساحل کے قریب بحرالکاہل میں پیرا شوٹس کے ذریعے لینڈ کیا۔

موجودہ صورتحال میں ناسا کے حکام نے مشن کی کامیابی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ اس مشن کو مستقبل کی چاند کی مزید تحقیقات کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ آرٹیمس پروگرام ناسا کے ذریعے چاند پر انسانی موجودگی کے لیے بنایا گیا ہے، جو مریخ مشن کی تیاری میں بھی مددگار ہوگا۔

دیگر متعلقہ خبریں