پاکستان بھارت معاہدوں کی تفصیلات پارلیمنٹ میں پیش، 4 پر عملدرآمد نہ ہونے کا الزام

پاکستان نے بھارت پر 13 میں سے 4 معاہدوں پر عملدرآمد نہ کرنے کا الزام عائد کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان بھارت معاہدے، 4 پر عملدرآمد نہ ہونے کا الزام

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان اور بھارت کے درمیان نافذ العمل 13 معاہدوں کی تفصیلات پارلیمنٹ میں پیش کر دی گئیں۔

پاکستان نے بھارت پر الزام عائد کیا ہے کہ 13 میں سے 4 معاہدوں پر عملدرآمد نہیں ہو رہا۔ وزارت خارجہ کے مطابق یہ معاہدے سندھ طاس معاہدہ، مذہبی مقامات پر سہولیات، زائرین اور ویزا سہولیات سے متعلق ہیں۔

آبی وسائل کی منصفانہ تقسیم کے لیے سندھ طاس معاہدہ 19 ستمبر 1960 کو نافذ ہوا جبکہ دونوں ممالک کے تنازعات کے حل کے لیے 2 جولائی 1972 کو شملہ معاہدہ طے پایا۔

مذہبی مقامات کی زیارات کو آسان کرنے کے لیے 14 ستمبر 1974 کو پروٹوکول پر دستخط کیے گئے۔ براہ راست ٹیلی کمیونیکیشن کے لیے بھی اسی تاریخ کو معاہدہ ہوا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان معاہدوں کا مقصد تعلقات میں بہتری اور مسائل کا پرامن حل تلاش کرنا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں