بارشوں سے 20 دن میں 96 افراد جاں بحق، 192 زخمی

بارشوں کے باعث 20 دنوں میں ملک بھر میں 96 افراد جاں بحق اور 192 زخمی ہوئے ہیں، این ڈی ایم اے کی رپورٹ۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بارشوں سے 20 دن میں 96 افراد جاں بحق، 192 زخمی

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک بھر میں 19 مارچ سے 8 اپریل 2026 تک بارشوں کے نقصانات کی رپورٹ جاری کی ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں سے 96 افراد جاں بحق جبکہ 192 زخمی ہوئے ہیں، خیبرپختونخوا میں 48 اموات اور 126 افراد زخمی ہوئے۔

سندھ میں 20 افراد جاں بحق اور 31 زخمی، پنجاب میں 6 اموات اور 17 زخمی، بلوچستان میں 18 افراد جاں بحق اور 17 زخمی ہوئے ہیں۔ آزاد کشمیر میں 4 اموات اور ایک زخمی، جبکہ گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

رپورٹ کے مطابق، بارشوں سے 182 مویشی ہلاک ہوئے اور ملک بھر میں 1097 گھروں کو نقصان پہنچا، جن میں 181 مکمل تباہ اور 916 جزوی متاثر ہوئے۔

واضح رہے کہ شدید بارشوں کے باعث 5 سکول اور 9 دیگر انفراسٹرکچر بھی متاثر ہوئے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں