پاکستان کی کامیاب سفارتکاری، بھارتی رہنماؤں کا بڑا اعتراف

پاکستان کی سفارتکاری نے امریکا ایران جنگ بندی میں اہم کردار ادا کیا، بھارتی رہنماؤں کی تعریف۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان کی کامیاب سفارتکاری، بھارتی رہنماؤں کا بڑا اعتراف

نئی دہلی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بھارتی رہنماؤں نے پاکستان کی سفارتکاری کو امریکا ایران جنگ بندی میں اہم قرار دیا ہے۔

بھارتی پروفیسر اشوک سوین نے وائٹ ہاؤس کی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے پاکستان کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایران کے لیے فتح اور پاکستان کے لیے اعزاز ہے۔

پاکستان کی درخواست پر امریکا اور ایران میں دو ہفتے کی جنگ بندی پر بھارتی عوام نے بھی پاکستانی کردار کی تعریف کی۔ سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر #PakGlobalPeaceMaker ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

بھارتی دفاعی تجزیہ کار پرَوین ساہنی نے وزیراعظم شہباز شریف کی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے شاندار کام کیا۔

واضح رہے کہ 10 سال پہلے اڑی واقعے پر نریندر مودی نے پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا کرنے کا عزم کیا تھا، مگر اب بھارت خود تنہا رہ گیا۔

دیگر متعلقہ خبریں