بھارتی شہر کانپور میں بہو سے گردہ یا 30 لاکھ روپے جہیز کا مطالبہ

کانپور میں سسرالیوں نے بہو سے گردہ یا 30 لاکھ روپے کا مطالبہ کر کے حیران کر دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
کانپور، بہو سے گردہ یا 30 لاکھ روپے کا مطالبہ

کانپور: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ بھارت کی ریاست اترپردیش کے شہر کانپور میں سسرالیوں نے اپنی بہو سے شوہر کے لیے گردہ یا 30 لاکھ روپے کا جہیز طلب کر کے حیران کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ غیر معمولی مطالبہ اس وقت سامنے آیا جب خاتون نے پولیس میں شکایت درج کروائی۔ خاتون نے بتایا کہ شادی سے قبل شوہر کے دونوں گردے فیل ہونے کی اطلاع چھپائی گئی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کی شادی نشانت کمار سے 22 جون 2025 کو ہوئی تھی۔ شادی کے موقع پر خاتون کے والدین نے 8 لاکھ روپے، زیورات اور ایک گاڑی دی تھی۔

خاتون نے مزید بتایا کہ سسرالیوں کا رویہ مناسب نہیں تھا اور شوہر غیر اخلاقی تعلقات میں ملوث تھا۔ شوہر کو روزانہ 10 مختلف ادویات کی ضرورت تھی۔

واضح رہے کہ سسرال والوں نے گردہ یا 30 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا تھا جس کے بعد خاتون نے سسرال چھوڑ دیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں